پاکستان-برطانیہ اسٹیبلائزیشن کانفرنس دونوں ممالک کے درمیان ایک اہم دفاعی اور سیکورٹی ڈائیلاگ ہے،
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اور سی جی ایس یو کے آرمی جنرل سر پیٹرک سینڈرز کی کانفرنس میں شرکت
راولپنڈی(خصوصی رپورٹر)
نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی، اسلام آباد میں 6 ویں پاک-برطانیہ علاقائی استحکام کانفرنس کے افتتاحی اجلاس کا انعقاد،
چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر اور سی جی ایس یو کے آرمی جنرل سر پیٹرک سینڈرز کی کانفرنس میں شرکت اور شرکا سے خطاب ،نامزد سی جی ایس یو کے آرمی جنرل سر رولینڈ واکر نے بھی سیشن میں شرکت کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان-برطانیہ اسٹیبلائزیشن کانفرنس دونوں ممالک کے درمیان ایک اہم دفاعی اور سیکورٹی ڈائیلاگ ہے، جو باری باری پاکستان اور برطانیہ میں منعقد ہوتی ہے، جس میں مختلف شعبوں میں ماہرین، دفاعی حکام، دانشوروں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں سمیت مختلف شعبوں کے ماہرین کا ایک مضبوط کارپس اکٹھا کیا جاتا ہے۔
اس کانفرنس کے سلسلے میں برطانیہ کا 30 رکنی وفد 29 اپریل سے 3 مئی 2024 تک پاکستان کا دورہ کر رہا ہے جس کی قیادت اسٹینڈنگ جوائنٹ فورس کمانڈر میجر جنرل ٹام بیٹ مین کر رہے ہیں۔ کانفرنس کے دوران دونوں اطراف کے وفود عالمی اور علاقائی ماحول اور قومی سلامتی اور علاقائی امن و استحکام پر اس کے اثرات کے بارے میں نقطہ نظر کا تبادلہ کریں گے۔
اس سال دوطرفہ سے علاقائی مسائل پر بات چیت کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے اور خطے سے دونوں ممالک کے دفاعی حکام بھی کانفرنس میں شرکت کر رہے ہیں۔
علیحدہ طور پر، آرمی چیف نے سی جی ایس ، یوکےاور نامزد سی جی ایس ، یوکے آرمی کے ساتھ بھی میٹنگ کی۔ فریقین نے پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعلقات کو مزید فروغ دینے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے دو طرفہ فوجی تعلقات کو بڑھانے میں جنرل پیٹرک سینڈرز کی خدمات پر شکریہ ادا کیا اور جنرل رولینڈ واکر کو یو کے آرمی کے اگلے CGS کے طور پر نامزدگی پر مبارکباد دی۔