اسلام آباد(نیوز ڈیسک)عوام کے لئے خوشخبری،ایل پی جی کے بعد حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا
وزیر اعظم شہباز شریف نے پٹرول، ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دے دی
وزیر اعظم کی منظوری کے بعد پٹرول کی قیمت 5 روپے 45 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 8 روپے 42 پیسے، لائٹ اسپیڈ ڈیزل 5 روپے 63 پیسے جبکہ مٹی کا تیل 8 روپے 74 پیسے سستا کر دیئے گئے۔
پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے 15 مئی تک ہو گا۔ جبکہ اس سے قبل ایل پی جی بھی سستی کر دی گئی
اوگرا کی جانب سے مئی کے ماہ کیلئے ایل پی جی کی سرکاری قیمت میں 11 روپے سے زائد کمی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا۔
نوٹی فکیشن کے مطابق اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں 11 روپے 88 پیسے فی کلو کمی کی ہے جس کے بعد ایل پی جی کی فی کلو قیمت 238 روپے مقرر کردی گئی ہے۔
کمی کے بعد ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 140 روپے کی کمی ہوئی ہے اور قیمت دو ہزار 813 روپے مقرر ہوگئی ہے۔