The news is by your side.

صدر،وزیرا عظم سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات،سٹریٹجک شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق

0

اسلام آباد(یو این آئی)وزیراعظم شہبازشریف سے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی، ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلووں پر بات چیت ہوئی۔سعودی وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے یہاں وزیر اعظم ہاو¿س میں ملاقات کی۔ مہمان وزیرِ خارجہ کے وفد کے ہمراہ وزیرِ اعظم ہاو¿س اسلام آباد پہنچنے پر وزیراعظم شہباز شریف نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔اس موقع پر شہبازشریف کے ہمراہ وزیرخارجہ اور دیگر کابینہ ارکان بھی موجود تھے۔

وفد میں سعودی نائب وزیرِ برائے سرمایہ کاری انجینئیر ابراہیم بن یوسف المبارک، سعودی وزیر برائے ماحولیات، آبی وسائل و زراعت انجینیئر عبدالرحمن بن عبدلامحسن آلفضلی، سعودی وزیرِ صنعت و معدنی وسائل انجینیئر بندر بن ابراہیم بن عبداللہ آلخریف اور اعلی سعودی حکام و سفارتی اہلکار شامل تھے۔ملاقات میں وزیرِ اعظم نے وفد کا پاکستان آمد پر خیر مقدم کیا اور سعودی قیادت، خادم الحرمین شریفین عزت مآب سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور شہزادہ محمد بن سلمان آل سعود کیلئے نیک خواہشات کا پیغام دیا۔

بعد ازاں صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود نے ایوانِ صدر میں ملاقات کی،فریقین نے علاقائی صورتحال ، مشرق وسطیٰ میں حالیہ پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا،دونوں ممالک کا فوری اور غیر مشروط جنگ بندی اور غزہ میں اسرائیلی مظالم بند کرنے پر زوردیا،فریقین نے دو طرفہ اہمیت کے امور اور امت مسلمہ کو درپیش چیلنجز پر بھی تبادلہ خیال کیا

صدر مملکت نے خادمین حرمین شریفین کیلئے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا،ملاقات میں سعودی وزرائ برائے پانی و زراعت، صنعت و معدنی وسائل، سرمایہ کاری، سعودی خصوصی کمیٹی کے سربراہ اور وزارت توانائی اور سعودی پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے،پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، وزارئے خارجہ محمد اسحاق ڈار، وزیر نجکاری اور سرمایہ کاری بورڈعبدالعلیم خان، وزیر پیٹرولیم اور آبی وسائل مصدق مسعود ملک، وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین اور اعلیٰ سرکاری حکام نے بھی شرکت کی ۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دیرینہ اور دہائیوں پرانے تعلقات ہیں ،پاکستان سعودی عرب کے ساتھ موجودہ تعلقات کو طویل المدتی تزویراتی اور اقتصادی شراکت داری میں بدلنا چاہتا ہے،پاکستانی حکومت اور عوام خادمین حرمین شریفین کیلئے انتہائی احترام کے جذبات رکھتے ہیں،پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا رہے گا،اسلامی دنیا کی خوشحالی سعودی عرب کی ترقی سے وابستہ ہے،صدر مملکت نے سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم محمد بن سلمان کی جرات مندانہ اور دور اندیش قیادت اور ویڑن 2030 کے تحت ہونے والی قابل ذکر پیش رفت کو سراہا۔

اس موقع پرسعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے ،مضبوط شراکت داری قائم کرنے کیلئے پرعزم ہے، ہمارے مضبوط تعلقات ہیں ، کئی دہائیوں سے ایک دوسرے کی مدد کرتے آئے ہیں ،سعودی وزیر خارجہ نے سعودی عرب کی ترقی میں پاکستانی تارکین وطن کے کردار کو سراہا۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.