کوئٹہ(یو این آئی)مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ چار سو چھوٹے چھوٹے ڈیمز بنائے تاکہ عوام کو پانی ملے، شہبازشریف کے بنائے دانش سکولوں میں بچوں کو داخلہ دیا ، بلوچستان کے بچوں کو تعلیم کی بہترین سہولیات دینا چاہتے ہیں
کوئٹہ میں پارٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ سوالاکھ ایکڑ سیراب کرنے والی کچھی کنال 50 ارب میں ہم نے بنائی ، باتیں کرنے والے بہت آئے، عملی طورپر کچھ نہیں کیا ، صرف مسلم لیگ (ن) نے کوئٹہ، گوادر، ژوب اور لورالائی کے بارے میں سوچا، گوادر کو سندھ کے ساتھ ملایا، کوسٹل ہائی وے بنائی ۔
انہوں نے کہا کہ کوئٹہ کو ڈیرہ اسماعیل خان کے ذریعے اسلام آباد سے ملا رہے ہیں ،2018 میں منصوبہ مکمل ہونا تھا ، یہ منصوبہ کیوں مکمل نہ ہوا ،یہ نقصان عوام کا ہوا، بلوچستان کا ہوا ،پاکستان کو ہوا، ڈیڑھ دن میں گوادر سے کوئٹہ لوگ پہنچتے تھے، ہم نے ا±ن کی یہ تکلیف ختم کی، گوادر کوئٹہ شاہراہ کی تعمیر سے اب آپ ناشتہ گوادر اور دوپہر کا کھانا کوئٹہ میں کھا سکتے ہیں،کچھ فرق تو ہے باتیں کرنے اور عمل کرنے والوں میں ،کہاں گئی وہ تبدیلی؟ عوام کو پوچھنا چاہیے، کون کس نے کیا کیا ؟ بچوں کو بتانا چاہیے،ہمارا ایجنڈا صرف سڑکوں، تعلیم،
صحت تک محدود نہیں ہوگا
نواز شریف نے کہا کہ بغض اور حسد ، گندی زبان اور نفرت نے معاشرے کو گندا کیااس کا خاتمہ کریں گے،نئے پاکستان میں کیا نیا ہوا؟ہمارے شروع کئے منصوبے بھی ر±کے رہے، اپنے معاشرے میں تہذیب، شرافت اور شائستگی واحترام واپس لائیں گے