The news is by your side.

مظاہر نقوی کے برطرفی کا نوٹیفکیشن جاری،تمام مراعات ختم

0

اسلام آباد(یو این آئی) وزارت قانون نے مظاہر نقوی کی برطرفی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا اور ان کا بطور جج مستعفی ہونے کا نوٹی فکیشن واپس لے لیا۔

جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق سپریم جوڈیشل کونسل نے مظاہر نقوی کو جوڈیشل مس کنڈکٹ کا مرتکب قرار دیا تھا

جس کے بعد مظاہر نقوی کے بطور جج مستعفی ہونے کا نوٹی فکیشن واپس لے لیا گیا ہے اور اب نوٹی فکیشن جاری کیا گیا ہے کہ مظاہر نقوی کو سپریم جوڈیشل کونسل کی رائے کے نتیجے میں برطرف کیا گیا۔

مظاہر نقوی کی برطرفی کا نوٹی فکیشن تمام متعلقہ اداروں اور وزارتوں کو بھجوادیا گیا ہے، مظاہر نقوی کی برطرفی 10 جنوری 2024ء سے شمار ہوگی۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.