The news is by your side.

جو نگراں حکومت ایک سیاسی جماعت کے پیچھے تھی اب وہی لوگ کابینہ میں ہیں، بیرسٹر گوہر

0

اسلام آباد(یو این آئی)تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا ہے کہ نگران حکومت ایک سیاسی جماعت کے پیچھے تھی اور اب وہی لوگ وفاقی کابینہ میں بیٹھے ہوئے ہیں، مذاکرات پر یقین رکھتے ہیں لیکن ہمیں پارلیمان میں بات کرنے کا موقع نہیں دیا جاتا۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر علی خان کا مزید ہنا تھا کہ 190 ملین پاو¿نڈ ریفرنس میں آج دو گواہان پر جرح مکمل ہوئی ہے، 7 میں سے 6 گواہان کے بیانات قلم بند ہوچکے ہیں، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی ان کی طبعیت ٹھیک ہے، ان سے ملاقاتوں پر پابندی عائد ہے لیکن ہم نے درخواست کی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ ملاقات میں پارٹی سے متعلق امور پر بات چیت ہوئی ہے، سینیٹ کے انتخابات کا اعلان ہوا ہے 15 اور 16 کو انتخابات ہوں گے، امیدواران کے حوالے سے بات چیت ہوئی ہے اس پر پارٹی فائنل فیصلہ کرے گی، وفاقی کابینہ میں نگران حکومت کے لوگوں کو شامل کیا گیا ہے

موجودہ حکومت کی کوئی اخلاقی حیثیت نہیں رہی، اس کی مذمت کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت ہمیں پیچھے دھکیل رہی ہے اور کوریج کو بھی محدود کر دیا گیا ہے، دہشت گردی ایک سیریس مسئلہ ہے، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات میں ہمیں ان کو اعتماد میں لینا ہوگا۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.