اسلام آباد(یو این آئی) پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہاہے کہ آصف زرداری کی جیت جمہوریت کیلئے نیک شگون نہیں ہے۔
پارلیمنٹ ہاو¿س کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آئینی عہدوں پر غیرآئینی طریقے سے براجمان ہونا آئین کی پامالی ہے،پہلے 2 خاندان ملکی وسائل پر قابض تھے
انہوں نے کہا کہ اب جمہوری اداروں پر بھی قابض ہونے جا رہے ہیں،آئینی عہدے بہت اہم ہوتے ہیں۔