The news is by your side.

پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 13 پیسے کا اضافہ

0

اسلام آباد(یو این آئی) نگراں حکومت نےپیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا، ڈیزل کی قیمت برقرار رکھی گئی ہے۔

نگراں حکومت نے جاتے جاتے ایک بار پھرپیٹرول کی قیمت بڑھا دی، پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں چار روپے 13 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جبکہ لائٹ ڈیزل کے نرخ برقرار رکھے گئے ہیں۔

اضافے کے بعد فی لیٹر پیٹرول کی قیمت 279 روپے 75 پیسے ہوگئی ہے۔

حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، قیمت میں اضافے کا اطلاق رات 12 کے بعد سے ہوگا۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.