The news is by your side.

ہمارا مینڈیٹ 100 فیصد جعلی ہے،گورنر سندھ کی آڈیو لیک ہوگئی

0

کراچی(یو این آئی)متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما مصطفی کمال کے بعد گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی بھی مبینہ آڈیو سامنے آگئی۔آڈیو میں کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ ہم تو پی ٹی آئی حکومت کے ساتھ تھے، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن اپوزیشن میں تھیں، ہم نے پی ڈی ایم کا ساتھ دیا، جس سے ووٹرناراض ہوا۔

کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ پہلے ہمیں7 سیٹیں ملیں تھیں، وہ ہمارا ووٹ بینک تھا، آج ہمیں ووٹ نہیں ملا، حکومت میں شامل ہونے کے بدلے ایک وزارت دے رہے ہیں، وہ گورنر سندھ بھی اپنا لا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کچھ ملے بھی نہیں اور حکومت میں گئے تو حشر اور برا ہونے والا ہے

ان کا کہنا ہے ہمارا مینڈیٹ سو فیصد جعلی ہے، ہم نے کہا ایسی بھی جماعت ہے جس کا مینڈیٹ دو سو فیصد جعلی ہے۔گورنر سندھ کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی دباو ڈال رہی ہے گورنر سندھ ایم کیو ایم کا نہ ہو، وہ ایک شخص کو گورنر بنوانا چاہتے ہیں، اس شخص کا نام خالد مقبول کو پتہ ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.