The news is by your side.

صدارتی انتخابات کا شیڈول یکم مارچ کو جاری ہوگا

0

اسلام آباد(یو این آئی)الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ صدارتی انتخابات کا شیڈول یکم مارچ کو جاری ہوگا۔

الیکشن کمیشن یکم مارچ کو صدر کے انتخاب کا شیڈول اور پبلک نوٹس جاری کرے گا، آئین کے تحت کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے لیے ایک دن مقرر کیا جائے گا

مجوزہ پروگرام کے مطابق 2 مارچ دن 12:00 بجے تک امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی کسی بھی پریزائیڈنگ آفیسر کے پاس جمع کروا سکیں گے۔

الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ تمام خواہش مند امیدواران آج سے ہی کا غذات نامزدگی الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ اسلام آباد اور صوبائی الیکشن کمشنرز سے حاصل کر سکتے ہیں

صدارتی انتخاب کے لیے مطلوبہ الیکٹورل کالج 29 فروری کو مکمل ہوگا۔

الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ ا?ئین کے آرٹیکل 41 کے تحت صدر کا انتخاب عام انتخابات کے انعقاد کے بعد 30 روز کے اندر کروانا لازم ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.