The news is by your side.

صدر نے اجلاس نہ بلایا توسپیکر خود طلب کر سکتا ہے، اسحاق ڈار

0

لاہور (یو این آئی) مسلم لیگ (ن) کے رہنماءسینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ صدر نے قومی اسمبلی اجلاس نہ بلایا تو 29 فروری کو سپیکر خود بلا سکتا ہے۔

صدر مملکت عارف علوی نے تاحال قومی اسمبلی کا اجلاس نہیں بلایا، اس حوالے سے صدر عارف علوی کو 4 دن پہلے وزارتِ پارلیمانی امور کی جانب سے سمری بھیجی جا چکی ہے تاہم صدر نے تاحال دستخط نہیں کیے، صدر کا کہنا ہے کہ ایوان ابھی مکمل نہیں، کچھ مخصوص نشستوں کا فیصلہ ہونا باقی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صدرِ مملکت نے تاحال سمری منظور یا مسترد نہیں کی، قومی اسمبلی کے اجلاس نہ بلانے کی میڈیا خبروں پر رد عمل دیتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ آرٹیکل 91 کی دفعہ 2 کے تحت 21 دن تک اجلاس بلانا لازمی ہے، صدر اجلاس نہیں بھی بلاتے تو 29 فروری کو قومی اسمبلی کا اجلاس ہر صورت ہو جائے گا اور 29 فروری کو ہونے والا اجلاس آئین کے عین مطابق ہوگا۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.