The news is by your side.

بیرون ملک مقیم پاکستانی ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں،جواد سہراب ملک

او پی ایف گرلز ہائر سیکنڈری سکول، راولپنڈی میں ایک نئے اکیڈمک بلاک کی تعمیر کے لیے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب

0

راولپنڈی(یو این آئی): ایک اہم پیش رفت وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز اور ترقی انسانی وسائل جواد سہراب ملک نے سمندر پار پاکستانیوں کے بچوں کو معیاری تعلیم فراہم کرنے کے لیے حکومت پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا ہے۔

او پی ایف گرلز ہائر سیکنڈری سکول، راولپنڈی میں ایک نئے اکیڈمک بلاک کی تعمیر کے لیے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، معاون خصوی نے اس بات پر زور دیا کہ یہ اقدام بیرون ملک مقیم کمیونٹی اور عام عوام دونوں کی تعلیمی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے حکومت کی لگن کی عکاسی کرتا ہے۔

اس وقت مذکورہ سکول میں 710 طلباء بشمول 279 اوورسیز پاکستانیوں کے بچے زیر تعلیم ہیں۔ نیا اکیڈمک بلاک 21057 مربع فٹ رقبہ پر تعمیر کیا جائے گا۔ لگ بھگ 300 مزید طلباء اس سے استفادہ حاصل کریں گے۔ نئے اکیڈمک بلاک کا مجوزہ تعمیراتی کام 99.93 ملین روپے کی تخمینہ لاگت سے 16 ماہ میں مکمل کیا جائے گا۔ نئے اکیڈمک بلاک میں کلاس رومز، ڈے کیئر، کانفرنس روم، آرٹ اسٹوڈیو، میڈیکل روم اور کیفے ٹیریا شامل ہیں۔

وزیر اعظم کے وژن کے ساتھ ہم آہنگی کو اجاگر کرتے ہوئے، جواد سہراب ملک نے وزارت سمندر پار پاکستانیز اور ترقی انسانی وسائل کی جانب سے نہ صرف ملکی بلکہ عالمی سطح پر پاکستانی تارکین وطن کو زیادہ سے زیادہ سہولیات اور امداد فراہم کرنے کے لیے انتھک کوششوں پر زور دیا۔ قومی معیشت میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی انمول شراکت کو تسلیم کرتے ہوئے، انہوں نے حکومت کے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ انہیں جامع سہولت فراہم کرنے کے لیے تمام راستے تلاش کر رہے ہیں۔

معاون خصوصی نے اس امید کا اظہار کیا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں، اپنے علم، مہارت اور ملک کی بہتری کے لیے عالمی سطح پر استفادہ کر سکتے ہیں۔ انہوں نے او پی ایف گرلز ہائیر سیکنڈری سکول راولپنڈی میں نئے اکیڈمک بلاک کے کامیاب آغاز پر او پی ایف کی انتظامیہ کی تعریف کی اور تعلیمی ترقی کو فروغ دینے میں اس طرح کے اقدامات کی اہمیت پر زور دیا۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.