The news is by your side.

سینئر صحافی اور پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ (پی ایف یو جے) ورکرز کے صدر پرویز شوکت انتقال کر گئے۔

پرویز شوکت مرحوم نجی اخبار سے وابستہ تھے اور مرحوم تقریباً 50 برس صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے حقوق کیلئے جدوجہد کرتے رہے۔

0

 

اسلام آباد ( یو این آئی )سینئر صحافی اور پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ (پی ایف یو جے) ورکرز کے صدر پرویز شوکت انتقال کر گئے۔

اہلخانہ نے پرویز شوکت کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پرویز شوکت کا انتقال راولپنڈی میں ہوا اور مرحوم کی نمازجنازہ آج شام 4 بجے ڈھوک رتہ قبرستان میں ادا کی  گئی۔

پرویز شوکت مرحوم نجی اخبار سے وابستہ تھے اور مرحوم تقریباً 50 برس صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے حقوق کیلئے جدوجہد کرتے رہے۔

نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے پرویز شوکت کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پرویز شوکت صحافیوں کی ایک مضبوط آواز تھے، صحافت اور صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے پرویز شوکت کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ 

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.