اسلام آباد(یو این آئی) فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاوسنگ فاونٹیشن نے بارہ کہو فیز ون اور ٹو کے علاوہ اسلام آباد کے سیکٹر ایف 14 اور 15 میں پلاٹ پانے والے صحافیوں اور میڈیا ورکرز کی فہرستیں جاری کر دی ۔ وزارت اطلاعات و نشریات نے نمائندہ صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے نمائندگان کی مشاورت سے پلاٹ کے حصول کے اہل صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے ناموں کی منظوری دیدی ، جس کے بعد یہ فہرستیں ایف جی ای ایچ ایف ایس کو آفرز لیٹر کے اجرا کے لیے فراہم کر دی گئی ہیں ۔