The news is by your side.

حماد اظہر گرفتاری سے بچ گئے،پناہ دینے والے2 افراد گرفتار

0

اسلام آباد(یواین آئی) کور کمانڈر ہاوس حملہ کیس میں اشتہاری ملزم قرار دیے گئے پی ٹی آئی حماد اظہر گرفتاری سے بچ نکلے، پولیس چھاپے میں ساتھیوں نے شور مچادیا جس پر حماد اظہر فرار ہوگئے۔

نو مئی جناح ہاوس حملہ کیس کے اہم اشتہاری تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر کی لاہور میں موجودگی کی اطلاع پر پولیس نے جفعریہ کالونی میں چھاپہ مارا۔ حماد اظہر کے ساتھیوں نے پولیس کو دیکھ کر شور مچادیا جس پر پولیس کے پہنچنے تک حماد اظہر فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق جائے وقوع پر حماد اظہر کو پناہ دینے والے دو افراد کو گرفتار کرلیاہے، ملزم باقر اور دوسرے ملزم نے حماد اظہر کو فرار کروایا جن کے خلاف شیراکوٹ تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.