The news is by your side.

کویت کیساتھ ایک ارب ڈالر کا فنڈ قائم کرنیکی تیاریاں مکمل

0

اسلام آباد(یو این آئی) پاکستان نے مائننگ سیکٹر میں سرمایہ کاری کیلیے کویت کے ساتھ 1 ارب ڈالر کا فنڈ قائم کرنے کی تیاریاں مکمل کرلیں۔

پاکستان کی جانب سے ایک سرکاری کمپنی کو اس حوالے سے نامزد کیا گیا ہے، جبکہ اس حوالے سے دونوں ممالک کے درمیان ابتدائی میٹنگ بھی ہوچکی ہے

جس میں کویتی کمپنی نے رینیوایبل انرجی میں استعمال ہونے والی دھاتوں کی مائننگ میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

مزید معاملات کو طے کرنے کیلیے تفصیلی ورکنگ پلان جلد جوائنٹ ورکنگ گروپ میں پیش کیا جائے گا۔

غیرملکی سرمایہ کاری کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کیلیے پیٹرولیم ڈویژن کے تحت منرل سیل قائم کیا گیا ہے

اور حکومت نیشنل منرل پالیسی پر بھی نظرثانی کررہی ہے، حکومت مجوزہ نئی پالیسی میں ان تمام رکاوٹوں کو دور کر دے گی جو غیر ملکی سرمایہ کاری کی راہ میں کھڑی ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ نئی منرل پالیسی پر کام جاری ہے اور گیپ اینالیسز پر کام کیا جارہا ہے، جبکہ پروونشل منرل کنسیشن رولز کو اگلے چند ماہ میں فائنل کرلیا جائے گا۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.