کراچی (یو یو این آئی) محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) نے دعویٰ کیا ہے کہ ممتاز عالم دین مفتی تقی عثمانی پر قاتلانہ حملے میں ملوث ملزم کو کراچی کے علاقے سولجر بازار سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔انچارج سی ٹی ڈی خرم وارث نے بتایا کہ گرفتار ملزم غیرملکی ایجنسیوں کے لیے کام کرتا تھا اور ہائی ویلیو ٹارگٹ کی ریکی کرتا تھا۔