The news is by your side.

دانیال عزیز نے احسن اقبال سے معافی مانگ لی

0

لاہور(یو این آئی)مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز نے پارٹی کے سینئر رہنما احسن اقبال سے معافی مانگ لی ۔

اپنے وضاحتی بیان میں دانیال عزیز نے کہا کہ میرے حالیہ بیان کو احسن اقبال یا پاکستان مسلم لیگ ن کے خلاف نہ سمجھا جائے

اس حوالے سے میری پارٹی اور احسن اقبال کو کسی قسم کا نقصان پہنچا تو افسوس ہے، 30 نومبر کو مہنگائی کے حوالے سے میرے بیان کو اپوزیشن عناصر غلط استعمال کر رہے ہیں

میرا بیان در حقیقت پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کے سربراہ کے طور پر تھا، میرا مقصد کسی فرد کو بدنام کرنا نہیں تھا

احسن اقبال نے بجا کہا شرح سود، شرح مبادلہ اور انتظامی قیمتیں مہنگائی کے ذمہ دار ہیں

حقائق کی نشاندہی کرنا چاہتا ہوں تاکہ ووٹر منصفانہ فیصلہ کر سکیں، احسن اقبال کے خلاف بیان پر انہیں شوکاز جاری کرتے ہوئے وضاحت بھی طلب کی گئی تھی

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.