اسلام آباد (یو این آئی) توہین الیکشن کمیشن کیس میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری پر فرد جرم عائد کردی گئی،دونوں ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا
اڈیالہ جیل میں توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت ہوئی جہاں الیکشن کمیشن کے ممبران نے کیس کی سماعت کی
اس دوران کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری پر فرد جرم عائد کردی اور فرد جرم پڑھ کر سنائی
جس پر عمران خان اور فواد چوہدری نے صحت جرم سے انکار کیا جب کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن ممبران پر جانبداری کا الزام عائد کردیا
دونوں ملزمان کو کیس کی نقول فراہم کردیں اور گواہان کو 16 جنوری کو بیان قلمبند کرانے کے لیے طلب کرلیا
جس کے بعد توہین الیکشن کمیشن کیس کی مزید سماعت 16جنوری تک ملتوی کردی گئی اور الیکشن کمیشن ممبران اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہوگئے۔