اسلام آبا د(یو این آئی)سینیٹ نے پاک فوج اور سیکیورٹی فورسز کے خلاف منفی اور بدنیتی پر مبنی پروپیگنڈا کرنے والوں کو سخت سزا دینے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی
سینیٹ کا اجلاس چیئرمین سینیٹ کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں متعدد بلز پیش کیے
پیپلز پارٹی کے سینیٹر بہرہ مند تنگی نے افواج پاکستان کے حق میں ایک قرارداد پیش کی جسے اتفاق رائے سے منظور کرلیا گیا۔
اس قرارداد میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ اور ملکی سرحدوں کے تحفظ و دفاع میں مسلح افواج اور دفاعی ایجنسیوں نے بے پناہ قربانیاں دیں
فوج اور سکیورٹی فورسز کے خلاف منفی اور بدنیتی پر مبنی پراپیگنڈا کرنے والوں کو سخت سزا دی جائے۔
دشمن ہمسائیوں کے ہوتے ہوئے مضبوط فوج اور سیکیورٹی ایجنسی ناگزیر ہے
سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر پاک فوج کے خلاف بدنینتی پر مبنی پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے
سینیٹ کا ایوان حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ فوج کے خلاف منفی پروپیگنڈا کرنے والوں کو سخت سزا دی جائے۔