The news is by your side.

نئے سال پر مسکراتا گوگل کا ڈوڈل

0

لندن(یو این آئی)دنیا کے سب سے مقبول سرچ انجن ’گوگل‘ نے نئے سال 2024 کے آغاز پر اپنا ڈوڈل تبدیل کردیا

اس دن کی مناسبت سے ایک خوبصورت ڈوڈل ان کی اسکرین پر مسکرا رہا ہے۔

نئے سال کے آغاز کا استقبال ہر کوئی اپنے اپنے انداز سے کر رہا ہے۔ گوگل ہر ایک اہم موقع پر اپنے ڈوڈل کو تبدیل کرتا ہے۔

اس میں دن کی مناسبت سے جدت لاتا ہے۔ سال 2024 کے آغاز پر بھی خوبصورت ڈوڈل ڈیزائن کیا گیا ہے۔

گوگل کے ڈوڈل 31 دسمبر 2024 میں رنگ برنگے ربنز لفظ google پر برس رہے ہیں جب کہ درمیان کے ایک حرف O کو لینس کی طرح واضح کیا گیا ہے اور اسے گلوب کی شکل دی گئی ہے۔

یہ گلوب مسکرا رہا ہے گویا دنیا خوش دلی سے نئے سال کا استقبال کر رہی ہے۔

آج کے ڈوڈل کو نئے سال کی شام کا جشن کا عنوان دیا ہے۔ نئے سال کا جشن دنیا بھر میں منایا جاتا ہے اور اس برس سال نو کا آغاز نیوزی لینڈ سے ہوچکا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.