آج 22 اکتوبر کے لیے پیٹرول کی قیمت میں کمی اور ڈیزل کی قیمت میں معمولی اضافہ
اوگرا نے وفاقی حکومت کے جاری کردہ طریقہ کار کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد وبدل کیا ہے۔
اسلام آباد:وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کرتے ہوئے اگلے ایک روز کے لیے پیٹرول سستا اور ہائی اسپیڈ ڈیزل مہنگا کردیا ہے۔
وزارت پیٹرولیم ڈویژن نے 22 اکتوبر کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے،
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے 71 پیسے کی کمی کی گئی ہے، جس کے بعد پیٹرول کی قیمت 382 روپے 02 پیسے سے کم ہو کر 379 روپے 31 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔
اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 31 پیسے کا معمولی اضافہ ہوا ہے، اس اضافے کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 389 روپے 80 پیسے بڑھ کر 390 روپے 11 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے اگلے ایک دن 22 اکتوبر 2026 تک کے لیے ہوگیا۔
واضح رہے کہ آئل اینڈ گیس ریگیولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے وفاقی حکومت کے جاری کردہ طریقہ کار کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد وبدل کیا ہے۔
