19ویں چیف آف دی نیول سٹاف امیچور گالف کپ 2026 کا اسلام آباد میں آغاز
افتتاحی تقریب مارگلہ گرینز گالف کلب اسلام آباد میں منعقد ہوئی جس کے ساتھ ہی قومی گالف کیلنڈر کے اس اہم ایونٹ کا باضابطہ آغاز ہوگیا۔
اسلام آباد:19ویں چیف آف دی نیول سٹاف امیچور گالف کپ 2026 کا اسلام آباد میں آغاز ہوگیا۔
ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب مارگلہ گرینز گالف کلب اسلام آباد میں منعقد ہوئی جس کے ساتھ ہی قومی گالف کیلنڈر کے اس اہم ایونٹ کا باضابطہ آغاز ہوگیا۔
پیٹرن پاکستان نیوی گالف (نارتھ) ریئر ایڈمرل احمد حسین نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایونٹ کی نمایاں خصوصیات پر روشنی ڈالی اور مختلف کیٹیگریز میں مقابلوں کے طریقۂ کار اورشرکاء کی تفصیلات سے آگاہ کیا،
یہ ایونٹ آج سے 25 اکتوبر 2026 تک منعقد ہوگا جس میں مردوں کے امیچرز (54 ہولز)، خواتین کے امیچرز (36 ہولز)، سینئرز (36 ہولز) اور جونیئرز کیٹیگری (18 ہولز) کے مقابلے شامل ہوں گے۔
اس کےعلاوہ مہمانوں اور سپانسرز کے لیے ایک دعوتی مقابلہ بھی منعقد کیا جائے گا۔ چیف آف دی نیول سٹاف امیچور گالف کپ 2007 سے قومی گولف سرکٹ میں ایک نمایاں ایونٹ کی حیثیت اختیار کر چکا ہے۔
یہ ایونٹ صحت مند مقابلوں کو فروغ دینے کا ایک پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے، جس سے پاکستان کا مثبت امیج اجاگر کرنے اور معاشرے میں صحت مند سرگرمیوں کو فروغ دینے کا موقع ملتا ہے۔
اس ایونٹ کا باقاعدہ انعقاد قومی اور بین الاقوامی سطح پر گالف کے فروغ کے لیے پاک بحریہ کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔19