The news is by your side.

عرفات منہاس کی شاندار آل راؤنڈ کارکردگی، انگلینڈ کو 87 رنز سے شکست

پاکستان نے ہوم ٹرائی سیریز کے دوسرے میچ میں کامیابی کے بعد فائنل کے لیے راہ ہموار کر لی ، عرفات منہاس کو ان کی بہترین آل راؤنڈ کارکردگی پر پلیئر آف دی میچ قرار،

0

راولپنڈی:پاکستان نے ہوم ٹرائی سیریز کے دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں عرفات منہاس کی شاندار آل راؤنڈ کارکردگی کی

بدولت انگلینڈ کو 87 رنز سے شکست دے کر فائنل کے لیے راہ ہموار کر لی ہے۔

راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ کے کپتان ہیری بروک نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا،

پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 302 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا۔ پاکستان کی جانب سے حسن نواز نے شاندار بلے بازی کا

مظاہرہ کرتے ہوئے 74 گیندوں پر 5 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 79 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی،

دیگر بیٹسمینوں میں عرفات منہاس 59، فہیم اشرف 39، سعد بیگ 35، بابر اعظم 34 نمایاں رہے جبکہ سلمان علی آغا نے 16 رنز بنائے،

صائم ایوب اس میچ میں بھی کوئی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے اور صرف 8 رنز بنا کر آوٹ ہوگئے، شاہین شاہ آفریدی 10 اورحارث رؤف 4

رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے ، اوپنر فخر زمان بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

انگلینڈ کی طرف سے سونی بیکر نے 3 اور گس اٹکنسن نے 2 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ ول جیکس، جیمی اوورٹن، عادل رشید اور سیم کرن نے

ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

303 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی پوری ٹیم 38.4 اوورز میں 215 رنز پر ڈھیر ہو گئی، جس میں ٹام بینٹن 57 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ

بین ڈکٹ 45، جو روٹ 33، سیم کرن 27 بنا پائے،

پاکستان کی جانب سے عرفات منہاس نے جادوئی باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے محض 40 رنز کے عوض 6 وکٹیں حاصل کیں اور انگلش بیٹنگ لائن

کی کمر توڑ دی، جبکہ حارث رؤف نے دو اور نسیم شاہ نے ایک وکٹ حاصل کی۔

عرفات منہاس کو ان کی بہترین آل راؤنڈ کارکردگی پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.