اپوزیشن جماعتیں کے پی میں ایمرجنسی و گورنر راج کے خلاف سراپا احتجاج
مشترکہ جہدوجہد کا اعلان، ملک بھر میں احتجاج ہو گا ،بیرسٹر گوہر پشاور ہائیکورٹ جائیں گے جبکہ سلمان راجہ کا وفاقی آئینی عدالت سے رجوع کریں گے،
اسلام آباد: صوبہ خیبرپختونخوا میں ایمر جنسی اور گورنر راج کے نفاذ پر اپوزیشن سراپا احتجاج، عدالتوں سے رجوع کرنے کا اعلان، جے یو آئی نے سینٹ میں قرارداد جمع کرا دی،
جے یو آئی کی جانب سے سینٹر کامران مرتضی نے سینٹ سیکرٹریٹ میں قرار داد جمع کرائی جس میں وفاقی حکومت کے اس اقدام کی مذمت کرتے ہوئے ایوان میں اس قرارداد کو فوری طور پر زیر بحث لانے کی استدعا کی گئی یے،
دوسری جانب سینٹ اور قومی اسمبلی میں قائدین حزب اختلاف علامہ راجہ ناصر عباس اور محمود خان اچکزئی سمیت پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی میں ایمرجنسی اور گورنر راج کی شدید الفاظ میں مذمت کی بلکہ اس کے خلاف بھرپور احتجاجی تحریک چلانے کا بھی اعلان کیا ،
پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے بھی وفاقی حکومت کے اس اقدام کے خلاف وفاقی آئینی عدالت جانے کا اعلان کر دیا،
محمود خان اچکزئی نے نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف سے ناانصافیاں بھی کی جا رہی ہیں اور اس کو رونے بھی نہیں دیئا جا رہا،
انھوں نے کہا کہ جنھوں نے بھی یہ اقدام کیا ہے وہ پاکستان کو ڈبونے جا رہے ہیں، ہم ایپل کرتے ہیں کہ یہ بہت بڑا حملہ ہے اس لیے جس کو بھی پاکستان اور جمہوریت عزیز ہے اس کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ اکٹھے ہوں،
ہم اس فیصلے کے خلاف ملک بھر میں جمہوری جدوجہد کا اعلان کرتے ہیں
علامپہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ بات بہت آگے بڑھ چکی ہے، اگر پاکستان کے عوام نہ اٹھے ظلم کا نظام اسی طرح قائم رہے گا،
افسوس ہے کہ عدلیہ پاور پالیٹکس کو سپورٹ کر رہی ہے
پی ٹی آئی کے چیرمین بیرسٹر گوہر نے کہا کہ دہشت گردی پاکستان کے لیے ناسور ہے ہم نے کبھی اس کی حمایت نہیں کی، ہم سب دہشت گردی کے خلاف اکتھٹے ہیں،
میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کو پشاور ہائی کورٹ میں چیلنج کرنے جا رہے ہیں،