The news is by your side.

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی لہر، آج بھی عوام کو ریلیف،

ڈیزل 2 روپے 73 پیسے اور پیٹرول 1 روپے 49 پیسے فی لیٹر سستا، نوٹیفکیشن جاری۔

0

اسلام آباد: اوگرا نے 30 ستمبر کیلیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ کرتے ہوئے نوٹی فکیشن جاری کردیا،

نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 73 پیسے اور پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 1 روپے 49 پیسے کی کمی کردی ،
کمی کے بعد ڈہزل کی نئی قیمت 402 روپے 24 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی جبکہ پیٹرول کی نئی قیمت  387 روپے 54 پیسے فی لیٹر پر پہنچ گئی،

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے 30 ستمبر کیلیے ہوگا۔ وزارت توانائی کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں تبدیلیوں، پلاٹس ریٹس اور پریمیم کے باعث قیمتوں میں ردوبدل کیا گیا ہے،

وفاقی حکومت نے گذشتہ روز بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا تھا،

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.