وزیر اعلی خیبر پختونخواپ سہیل آفریدی کا طوفانی دورہ سندھ۔
سندھ کے عوام کی جانب سے سہیل آفریدی کا شاندار اور تاریخی استقبال ، سندھ پی ٹی آئی کا گڑھ دکھائی دینے لگا
نواب شاہ: وزیر اعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا طوفانی دورہ سندھ، پی ٹی آئی کے کارکنوں میں جوش و جذبے کی نئی لہیر پیدا کر گیا،
وزیر اعلی نے نواب شاہ ،سانگھڑ، میرپور خاص اور عمر کوٹ میں 27 ستمبر کے لانگ مارچ کی تیاریوں کے سلسلے میں منعقدہ اسٹریٹ موومنٹ ریلیوں اور عوامی اجتماعات سے خطاب کیا ،
انھوں نے کہا کہ صوبہ سندھ کا جوش و جذبہ بتا رہا ہے کہ سندھ کا سیاسی منظرنامہ بدل چکا ہے۔ دہائیوں سے سندھ کو پیپلز پارٹی کی سیاسی جاگیر قرار دینے کا بیانیہ نوابشاہ سمیت تمام اضلاع کے کے عوام نے یکسر مسترد کر دیا ہے۔
شدید گرمی میں سندھ کے عوام کا جوش وجذبہ اس بات کا ثبوت ہے کہ سندھ میں عمران خان کی حمایت غیر معمولی سطح پر موجود ہے۔
وزیراعلیٰ نے سوال اٹھایا کہ ” سندھ کس کا ہے؟” اور کہا کہ عوام نے "عمران خان” کا نعرہ لگا کر اپنا فیصلہ سنا دیا۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی سندھ پر کئی دہائیوں سے قائم سیاسی اجارہ داری کا تاثر آج عوامی طاقت کے سامنے بے نقاب ہو گیا ہے۔
محمد سہیل آفریدی نے کہا کہ جو لوگ ہر مخالف کو دہشت گرد اور ریاست دشمن قرار دیتے ہیں وہ ہر روز عوام میں اپنی ساکھ کھو رہے ہیں۔
سہیل آفریدی نے کہا کہ 27 ستمبر کی کال عمران خان یا پی ٹی آئی کے لیے نہیں بلکہ ہر پاکستانی کے اپنے حقوق کے لیے ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنی قوم کی طرف دیکھ رہے ہیں، اب قوم کو اپنے حقوق کے لیے باہر نکلنا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ 27 ستمبر کو سندھ سمیت پورا پاکستان اپنے حقوق کے لیے کھڑا ہوگا۔
۔۔