The news is by your side.

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک روز کیلئے بڑا اضافہ کردیا گیا۔ عوام کا دیوالیہ

پیٹرول 5 روپے 77 پیسے فی لیٹر،ڈیزل 6 روپے 47 پیسے فی لیٹرمہنگا کر دیا گیا جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی 6 روپے 88 پیسے فی لیٹر کا اضافہ

0

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک روز کیلئے اضافہ کردیا گیا۔

پیٹرولیم ڈویژن نے 18 اگست کیلئے پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

پیٹرول 5 روپے 77 پیسے فی لیٹر منہگا جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 47 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کر دیا گیا، اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 20  پیسے فی لیٹر اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 390 روپے 42 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کا تیل 6 روپے 88 پیسے فی لیٹر مہنگا کردیا گیا، اوگرا نے مٹی کے تیل کی نئی قیمت کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

مٹی کے تیل کی نئی قیمت 296 روپے 63 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔

یہ قیمتیں آج کے لیے نافذالعمل رہیں گی

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.