عمران خان کی تین سالہ قید کے خلاف پی ٹی آئی کا ملک بھر میں احتجاج
پشاور میں جلسے کے علاوہ کئی شہروں میں ریلیاں ، عوام کی بھرپور شرکت،خان کے خلاف ریاستی رویے کی مذمت،
اسلام آباد:بانی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری اور قید کے تین سال مکمل ہونے پر ملک بھر میں پرامن احتجاج کی نئی تاریخ رقم کر دی، ان مظاہرون میں پی ٹی آئی کے کارکنوں میں نیا جذبہ دکھائی دیا جنھوں نے اپنے قائد سے بھرپور محبت ، عقیدت اور یکجہتی کا اظہار کیا،
احتجاج کے سلسلے میں مظاہرین کی جانب سے کوئٹہ،کراچی، حیدرآباد، کوٹ ادو، لاہور ، ملتان، فیصل آباد ، راولپنڈی ، اسلام آباد، گوجر خان ، چکوال،پشاور ، صوابی، چارسدہ ، مردان سمیت کئی دیگر شہروں میں بڑے بڑے جلوس نکالے گئے جنھوں نے حکومت اور داروں کے کان کھڑے کر دیے
بدھ کے روز ہونے والے احتجاج کو سیاسی ماہرین نے حکومت کے لیے خطرے کی گھنٹی قرار دے دیا، ماہرین کا کہنا ہے کہ لگتا ہے بھارتی جین زی کے اثرات پاکستان کی طرف منتقل ہو رہے ہیں ،

اسلام آباد میں بھی پانچ اگست کے حوالے سے ایک احتجاجی مظاہرے کا انعقاد ہوا جس کی قیادت ریجنل صدر اسلام آباد عامر مغل اور ریجنل جنرل سیکرٹری اسلام آباد ملک عامر علی اعوان نے کی۔
مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن میں مقبوضہ کشمیر و آزاد کشمیر دونوں طرف کشمیریوں پر مظالم اور قتل عام، مہنگائ، بے روزگاری، بدامنی، دہشت گردی کے خلاف نعرے درج تھے۔
پی ٹی آئی کی جانب سے سب سے بڑا احتجاج پشاور میں کیا گیا جہاں اس سلسلے میں ایک بڑا جلسہ منعقد ہوا،جس میں صوبے کے مختلف شہروں سے عوام کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی،
جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مقرریں نے بانی کی مسلسل تین سالہ قید پر حکومت کو لڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور ملک کے عدالتی نظام پر عدم اطمینان اور تحفظات کا اظہار کیا،
