The news is by your side.

پیٹرول ایک روپے 63 پیسے اور ڈیزل ایک روپے 55 پیسے فی لیٹر مہنگا،عوام رل گئے

اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 335 روپے 81 پیسے اور ڈیزل کی نئی قیمت 388 پیسے 38 پیسے فی لیٹر ہو گئی۔

0

اسلام آباد: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے معاملے پر حکومت کا عوام کے ساتھ مذاق جاری پیر کے روز پیٹرول ایک روپے سستا کیا اور منگل کے روز ایک روپے 63 پیسے مہنگا کر دیا،

حکومت کی جانب سے جب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کا اختیار دیا گیا ہے تب سے عوام کا کچومر نکال کر رکھا دیا گیا ہے،

عوام کا اس سلسلے میں کوئی پرسان حال نہیں ، نہ کوئی ان کی باتوں پر توجہ دینے کا تیار ہے، حکومت ہے کہ روزانہ پیٹرول کی قیمتوؓں میں اضافہ کر کے روزانہ عوام کی غربت کا مذاق اڑانے میں مصروف ہے،

عوام ہیں کہ کسی کے بھی آگے فریاد کرنے کی پوزیشن میں نہیں ، سوائے اس کے کہ وہ مہنگائی کی شدت کو برداشت کریں،

منگل کے روز پیٹرول کے علاوہ ڈیزل کی قیمت میں بھی ایک روپے 55 پیسے فی لیٹر اضافے کا اعلان کیا گیا جس کے بعد ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 388 روپے 38 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے،

دوسری جانب ایک روپے 63 پیسے کے اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 335 روپت 81 پسیے فی لیٹر ہو گئی ہے،

نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد ٹرانسپورٹ، اشیائے خور و نوش اور دیگر ضروری اشیا کی قیمتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.