The news is by your side.

وزیراعظم شہباز شریف کی اپنا گھر سکیم بارے کام کی رفتار کو تیز کرنے کی ہدایت

ملک کے غریب و متوسط طبقے کو اپنی چھت کے حصول کے لیے ’’وزیراعظم اپنا گھر سکیم‘‘ کا اجراء کیا ہے۔وزیر اعظم

0

اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اپنا گھر سکیم کے حوالے سے کام کی رفتار کو تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرکاری اور نجی بینک اپنا گھر سکیم کیلئے زیادہ سے زیادہ فنانسنگ کریں۔

وزیر اعظم اپنا گھر سکیم پر پیشرفت کا جائزہ لینے کیلئے جائزہ اجلاس وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت  منعقد ہوا۔

وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ عام آدمی کو چھت فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے ،

ملک کے غریب و متوسط طبقے کو اپنی چھت کے حصول کے لیے ’’وزیراعظم اپنا گھر سکیم‘‘ کا اجراء کیا ہے۔

انہوں نے اپنا گھر سکیم کے حوالے سے کام کی رفتار کو تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری اور نجی بینک اپنا گھر سکیم کو کامیاب کرنے کے حوالے سے زیادہ سے زیادہ فنانسنگ کریں ۔

وزیراعظم نے اپنا گھر سکیم کے لئے عمودی اور افقی ماڈل ہائوسنگ منصوبوں کے لئے حکمت عملی ترتیب دینے کی ہدایت کی۔

اجلاس میں وزیر اعظم اپنا گھر سکیم کی فنانسنگ میں پیشرفت کے حوالے سے بریفنگ میں بتایا گیا کہ اپنا گھر سکیم کی فنانسنگ کے لئے بینک اب تک 204 ارب روپے منظور کر چکے ہیں جبکہ 27 ارب روپے کی فنانسنگ کی جاچکی ہے ۔

وزارت ہائوسنگ اور سٹیٹ بینک آف پاکستان اپنا گھر سکیم پر پیشرفت کا ہر ہفتے جائزہ لے رہے ہیں۔

اجلاس میں وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب، وفاقی وزیر ہائوسنگ اینڈ ورکس میاں ریاض حسین پیرزادہ ، وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.