آپریشن شعبان جاری تازہ کاروائیوں میں مزید 9 دہشت گرد ہلاک،
پانچ جولائی سے اب تک آپریشن شعبان اور دیگر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں مجموعی طور پر 88 خارجی دہشتگرد جہنم واصل ہو چکے ،
اسلام آباد:پاک فوج ، ایف سی بلوچستان اور پولیس کا مشترکہ "آپریشن شعبان” جاری، تازہ کاروائیوں میں مزید 9 دہشت گرد جہنم واصل،
سیکورٹی ذرائع کے مطابق سیکورٹی فورسز کی فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کیخلاف موثر کارروائیاں جاری ،
تازہ کارروائیوں کے دوران 9 خارجیوں کو جہنم واصل کیا گیا، سیکیورٹی ذرائع
دشوار گزار راستوں اور پہاڑوں میں چھپے ہوئے خارجی دہشتگردوں کو ہوائی و زمینی ایکشنز کے ذریعے نشانہ بنایا گیا،
آپریشن شعبان میں جہنم واصل ہونے والوں کی مجموعی تعداد 52 ہو گئی ہے، سیکیورٹی ذرائع
سیکیورٹی ذرائع کا کہان ہے کہ پانچ جولائی سے اب تک آپریشن شعبان اور دیگر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں مجموعی طور پر 88 خارجی دہشتگرد جہنم واصل ہو چکے ہیں،
آخری دہشتگرد کے خاتمے تک بلوچستان میں آپریشن شعبان جاری رہے گا،