وسیم عباس اور صبا حمید کے درمیان 14 سال قبل کی علیحدگی،بلآخر بے نقاب،
دونوں 14 سالوں سے علیحدہ رہ رہے تھے، ازدواجی زندگی 14 سال پر محیط رہی، علیحہ ہونے کے باوجود تعلقات خوشگوار رہے، وسیم عباس نے تعلقات کی حقیقت کھول دی،
پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار وسیم عباس نے پہلی بار اداکارہ صبا حمید سے اپنی علیحدگی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ دونوں کئی برس قبل ایک دوسرے سے الگ ہوچکے تھے، جبکہ ان کی 29 سالہ ازدواجی زندگی قانونی طور پر بھی اپنے اختتام کو پہنچ چکی ہے۔
وسیم عباس اور صبا حمید کو طویل عرصے تک پاکستانی شوبز کی باوقار اور کامیاب جوڑیوں میں شمار کیا جاتا رہا۔ دونوں نے نہ صرف اسکرین پر اپنی اداکاری سے ناظرین کے دل جیتے بلکہ نجی زندگی میں بھی ان کے تعلقات کو مثالی سمجھا جاتا تھا۔ تاہم حالیہ انٹرویو میں وسیم عباس نے انکشاف کیا کہ وہ اور صبا حمید گزشتہ 14 برس سے علیحدہ رہ رہے تھے۔
طلاق سے متعلق اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے وسیم عباس نے کہا کہ اس فیصلے پر انہیں کوئی افسوس یا دکھ محسوس نہیں ہوا، کیونکہ وقت گزرنے کے ساتھ ان کے درمیان وہ جذبات باقی نہیں رہے تھے جن پر رشتہ قائم رہ سکتا۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ اس شادی سے ان دونوں کی کوئی اولاد نہیں تھی۔