نجی ائیرلائن کا کارگو کے ٹو بوئنگ 737 طیارہ کراچی کے قریب سمندر میں گر کر تباہ
سمندر میں لاپتا طیارے کی تلاش اور ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا،مختلف ادارے سرچ آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔ حکام کی جانب سے طیارے کے غائب اور تباہ ہونے کی تصدیق۔
کراچی :پاکستان کی کارگو پرواز کے ٹو بوئنگ 737 طیارہ کراچی کے قریب سمندر میں لا پتا ، امدادی کارروائیاں جاری
ذرائع کے مطابق سمندر میں لاپتا طیارے کی تلاش اور ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا،
اورجاری سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن میں پاک بحریہ کا جنگی جہاز پی این ایس ذوالفقار متاثرہ علاقے کی جانب روانہ کر دیا گیا ہے ،
ذرائع کا کہا ہے کہ پاک فضائیہ کا ساب طیارہ بھی سرچ آپریشن میں حصہ لے رہا ہے ،
پاک بحریہ کا اے ٹی آر طیارہ بھی تربت سے پرواز کر کے تلاش کی کارروائی میں شامل ہو چکا ہے،
پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کے تجارتی جہاز لاہور کو بھی سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کے لیے تعینات کر دیا گیا ہے،
ترجمان پی اے اے کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ طیارہ لاپتہ ہونے سے پہلے تیزی سے نیچے آیا اور اس نے سمت بھی تبدیل کر لی،
اب تک کی اطلاعات کے مطابق شارجہ سے کراچی آنے والا یہ طیارہ سمنفر میں گر کر تباہ ، کارگو کیارے میں عملے کے پانچ ارکان سوار تھے،
پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی کے مطابق مختلف طیارے مل کر سرچ آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں،
طیارہ اورماڑا کے قریب سمندر میں گرا، کراچی سے تقریبا 155 ناٹیکل میل مغرب میں طیارہ ریڈار سے غائب ہوا،