The news is by your side.

امریکہ،ایران دنیا کی نئی تاریخ لکھنے کے قریب،دونوں کے درمیان کل معاہدے کا امکان۔

معاہدے پر الیکٹرانک دستخط کی تجویز پر غور جاری، دستخط کے لیے زوم میٹنگ پر بھی غور جاری، پاکستان بطور ثالث میٹںگ میں شریک رہے گا،

0

اسلام آباد: امریکہ اور ایران جنگ بندی اور امن معاہدے پر دستخط کے لیے تیار، معاہدے کے ڈرافٹ پر اتفاق،

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کل معاہدے پر دستخط کا اعلان کر دیا، 

ذرائع کے مطابق معاہدے دستخط کے لیے دونون ممالک کو کہیں جانے کی ضرورت نہیں کیونکہ ایران کی تجویز پر الیکٹرک دستخط کیے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے اور اس معاملے پر امریکہ ، ایران اور پاکستان کے درمیان مشاورت کا عمل جاری ہے،

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں زوم میٹنگ کا بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے جس میں پاکستان مرکزی ثالث کے طور پر موجود ہوگا، 

میٹنگ مین سعودی عرب ، قطر ، ترکیہ اور مصر سمیت بعض دیگر ممالک کی بھی شرکت متوقع ہے،

ذرائع کا کہنا ہے کہ معاہدے کو معاہدہ اسلام آباد یا ممورنڈم آف انڈرسٹینڈنگ اسلام آباد میں سے کوئی ایک نام دیا جا سکتا ہے، 

امریکی صدر کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف نے بھی کل معاہدے پر الیکٹرانک دستخط کا امکان ظاہر کر دیا ہے،

ذرائع نے مزید بتایا کہ معاہدے پر دستخط کے بعد آبنائے حرمز فوری طور پر کھل جائے گی اور دونون ممالک یعنی امریکہ اور ایران کو ناکہ بندی ختم کرنا ہو گی جبکہ جنگ بندی بھی مستقل قرار پا جائے گی،

تاہم امریکی صدر کا معاہدے کے حوالے سے اپنے بیان میں کہنا ہے کہ ان کا ایران سے معاہدہ اوباما کے معاہدے دے مختلف اور موثر ہو گا،انھوں نے کہا کہ اس  معاہدے پر عملدرآمند جاری رہتا تو ایران اب تک ایٹم بم بنا چکا ہوتا، ٹرمپ نے مزید کہا کہ معاہدے کے بعد ایران سے ہمارا تعلق پہلے سے مختلف  اور بہتر ہوگا، معاہدے میں رقم کا کوئی تبادلہ نہیں ہو گا ،

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.