The news is by your side.

کترینہ کیف کی بڑے پردے پر واپسی کی خبریں میڈیا میں زیر گردش۔

کترینہ ؟ ’’چاندنی بار ۲‘‘ میں مرکزی کردار کے لیے زیر غور لایا جا رہا ہے، کترینہ کیف کو ہدایت کار اجے بہل کی مجوزہ فلم ’’چاندنی بار ۲‘‘  کے لیے کاسٹ کرنے کے خواہاں، میڈیا رپورٹس

0

ممبئی:  ماضی کی معروف بھارتی اداکارہ کترینہ کیف طویل وقفے کے بعد فلمی دنیا میں واپسی کی تیاری کر رہی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وہ ہدایت کار اجے بہل کی مجوزہ فلم ’’چاندنی بار ۲‘‘ میں مرکزی کردار ادا کر سکتی ہیں۔ یہ فلم ۲۰۰۱ء کی قومی ایوارڈ یافتہ فلم ’’چاندنی بار‘‘ کا سیکوئل بتائی جا رہی ہے، جس میں تبو نے یادگار کردار نبھایا تھا۔

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کترینہ کیف کے بارے میں اطلاعات ہیں کہ وہ طویل وقفے کے بعد ایک اہم فلمی منصوبے کے ذریعے بڑے پردے پر واپسی کر سکتی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کترینہ کیف کو ہدایت کار اجے بہل کی مجوزہ فلم ’’چاندنی بار ۲‘‘  کے لیے زیر غور لایا جا رہا ہے۔ اگر یہ منصوبہ حتمی شکل اختیار کرتا ہے تو یہ زچگی کے بعد اداکارہ کی پہلی بڑی بالی ووڈ فلم ہوگی۔ گزشتہ کچھ عرصے سے کترینہ کیف اپنی ذاتی زندگی، خاندان اور اپنے بیوٹی برانڈ Kay Beauty پر توجہ مرکوز کیے ہوئے تھیں۔ اسی دوران ان کی فلمی سرگرمیاں محدود رہیں، جس کے باعث مداح ان کی واپسی کے منتظر تھے۔

رپورٹس کے مطابق ’’چاندنی بار ۲‘‘ کا موضوع ریڈ لائٹ ایریا اور اس سے جڑے جرائم کے نیٹ ورک کے گرد گھومے گا۔ تاہم فلم کی کہانی، کاسٹ اور پروڈکشن سے متعلق تفصیلات تاحال باضابطہ طور پر جاری نہیں کی گئیں۔ اصل ’’چاندنی بار‘‘ کی ہدایت کاری مدھر بھنڈارکر نے کی تھی جس میں تبو نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.