The news is by your side.

شاہ محمود قریشی رہا ہوتے ہی پھر گرفتار

0

راولپنڈی (یو این آئی )تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو رہا ہوتے ہی پنجاب پولیس نے حراست میں لے لیا۔

سپریم کورٹ کی جانب سے ضمانت منظور ہونے کے بعد شاہ محمود قریشی کو سائفر کیس میں رہا کیا گیا

تاہم جیل سے نکلتے ہیں راولپنڈی پولیس نے سابق وزیر خارجہ کو اپنی تحویل میں لے لیا اور بکتر بند گاڑی میں نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔

شاہ محمود قریشی نے بکتر بند گاڑی پر کھڑے ہوکر اپنے خطاب میں کہا کہ مجھے سپریم کورٹ نے ضمانت پر رہا کیا، اب دوبارہ گرفتاری ظلم ہے، مجھے قوم کی خدمت کرنے پر سزا دی جارہی ہے۔

پولیس کے مطابق شاہ محمود قریشی کی مقدمہ نمبر 981 اور 708 میں گرفتاری ڈالی گئی ہے

شاہ محمود قریشی کو اڈیالہ جیل سے تھانہ آر اے بازار منتقل کردیا گیا ہے

شاہ محمود قریشی کا جسمانی ریمانڈ لینے کیلئے انہیں ڈیوٹی مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا جائے گا

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.