The news is by your side.

صوبہ خیبرپختونخوا کے مسائل گھمبیر،وفاق تعاون کرے، وزیراعلی سہیل آفریدی۔

وزیر اعظم شہباز شریف سے وزیر اعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی ملاقات، دونوں جانب سے مطالبات و شکایات، ایک دوسرے کو اپنی اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے پر زور

0

وزیر اعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی وزیر اعظم میاں شہباز شریف سے ملاقات، بانی پی ٹی آئی عمران خان سے جیل میں ملاقات پر پابندی کا معاملہ اٹھا دیا،وفاق کے ذمے واجب الادا بقایاجات اور ضم شدہ اضلاع کے عوام کو درپیش مشکلات سے بھی وزیر اعظم کو آگاہ کیا جائے گا۔

وزیر اعلی ، وزیر اعظم سے ملاقات کے لیے پی ایم ہاوس پہنچے تو  مشیر خزانہ کے پی کے مزمل اسلم بھی ان کے ہمراہ تھے،

دوسری جانب سے وفاقی وزیر امیر مقام اور رانا ثنااللہ ملاقات میں سریک ہوئے ۔

ملاقات میں صوبے میں امن و امان کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہوا،

ملاقات نہایت سنجیدہ ماحول میں ہوئی اور مسکراہٹون کا تبادلہ بھی رسمی سا دیکھا گیا،

وزیر اعظم کی طرٖف سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں وزیرِ اعظم نے خیبر پختونخوا میں ترقیاتی منصوبوں، بنیادی ڈھانچے کی بہتری، تعلیم، صحت اور روزگار کے مواقع بڑھانے کے لیے وفاقی دائرہ کار کے مطابق تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔

خیبر پختونخوا کے عوام کی ترقی و خوشحالی کیلئے وفاقی و صوبائی حکومت کے مابین تعاون کی ضرورت پر زور دیا.

وزیرِ اعظم نے صوبے میں امن و امان کیلئے وفاقی و صوبائی حکومت کے تعاون کو ناگزیر قرار دیا.

ذرائع کے مطابق وزیر اعلی سہیل آفریدی نے وفاقی حکومت پر روز دیا کہ وہ بھی اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرے،

صوبے کو این ایف سی کے مطابق اس کا شیئر دیا جائے، ضم شدہ اضلاع کے عوام کو درپیش مشکلات کے ازالے کے لیے بھی مالی معاونت فراہم کی جائے،

وادی تیرہ کے عوام کی ضروری مدد کی جائے اور صوبے میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن  پر صوبائی حکومت کو اعتماد میں لیا جائے،

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.