بلوجستان میں سیکورٹی فورسز کے کلیئرنس آپریشن جاری ۔177 دہشت گرد ہلاک،
سیکیورٹی فورسز بشمول انٹیلی جنس ایجنسیز اور پولیس مختلف جگہوں پر فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں اور سہولت کاروں کے خلاف مزید گھیرا تنگ کر رہی ہیں
سیکیورٹی فورسز کا بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے حملہ آور دہشتگردوں کے خلاف سینیٹیزیشن آپریشنز جاری ،
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق گزشتہ رات تعاقبی آپریشنز کے دوران مزید 22 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا گیا ،
سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ 3 روز کے دوران کئے جانے والے آپریشنز میں کم سے کم کل ملا کر 177 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا جا چکا ہے ،
ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز بشمول انٹیلی جنس ایجنسیز اور پولیس مختلف جگہوں پر فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں اور سہولت کاروں کے خلاف مزید گھیرا تنگ کر رہی ہیں ،
دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کے مزید نقصانات اور ہلاکتوں کی بھی اطلاعات ہیں،
واضح رہے کہ دہشت گردوں کی جانب سے ہفتے کی علی الصبح بلوچتسان میں 12 مقامات پر دہشت گردانہ حملے کیے جن کا سلسلہ تادیر جاری رہا،
اس دوران دہشت گردوں کی جانب سے خانہ جنگی کی کیفیت پیش کرنے کی کوشش کی گئ، سرکاری اور نجی املاک کو نقصان پہنچایا گیا،
تاہم سیکورٹی فورسز نے ان کے خلاف فوری طور پر موثر آپریشن کا آغاز کیا گیا جس کا سلسلہ بدستور جاری ہے،
سیکورٹی فورسز کی موثر اور ٹھوس آ پریشنل کاروائیوں کے ذریعے دہشت گردوں کے ان بزدلانہ حملوں کو ناکام بنا دیا گیا ہے، تایم اس وقت مختلف علاقون میں سینٹائزیشن آپریشن جاری ہیں