The news is by your side.

ضلع راولپنڈی میں انسداد پولیو مہم کا آغاز8 جنوری سےہو گا،ڈپٹی کمشنر راولپنڈی

پولیو مہم کے حوالے سے تمام تر انتظامات کو فوری طور پر مکمل کیا جائے پولیو ٹیموں میں اضافہ کیا جائے تاکہ مہم کے دوران کوئی بھی بچہ پولیو کے قطرے پینے سے نہ رہ جائے۔

0

راولپنڈی( یو این آئی): ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ نے کہاکہ 8 جنوری سے ضلع بھر انسداد پولیو مہم کا آغاز کیا جارہا ہے مہم سات روز تک جاری رہے گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں انسداد پولیو مہم کے انتظامی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہاکہ پولیو مہم کے حوالے سے تمام تر انتظامات کو فوری طور پر مکمل کیا جائے پولیو ٹیموں میں اضافہ کیا جائے تاکہ مہم کے دوران کوئی بھی بچہ پولیو کے قطرے پینے سے نہ رہ جائے۔

ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ نے کہا کہ پولیو مہم کے دوران کسی بھی افسر یا اہلکار کی کوتاہی برداشت نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے کہاکہ کہاکہ والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی ویکسین کے قطرے ضرور پلوائیں اور محکمہ صحت کی ٹیموں کے ساتھ اپنا تعاون فراہم کریں۔

انہوں نے کہاکہ اسسٹنٹ کمشنر اور تحصیلدار  ریفوزل کیسسز کے حل کیلئے مکمل نگرانی کریں اور ہنگامی بنیادوں پر ریفوزل کیسسز کو نمٹائیں اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر احسان، نمائندہ ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر شمائلہ، ڈی ڈی ایچ اوز سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.