The news is by your side.

ایران نے امریکہ کا اپاچی ہیلی کاپٹر مار گرایا، امریکی صدر ٹرمپ کی تصدیق۔

ہیلی کاپٹر میں سوار دونون پائلٹ محفوظ ،واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔امریکی سینٹرل کمانڈ،

0

اسلام آباد: ایران نے امریکی فوجی ہیلی کاپٹر مارا گرایا، صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جانب سے ہیلی کاپٹر تباہ کیے جانے کی تصدیق کر دی،

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا کو ہیلی کاپٹر پر ہونے والے حملے کا جواب دینا چاہئے،

امریکی صدر نے کہا کہ ایرانیوں نے ہمارے انتہائی جدید اپاچی ہیلی کاپٹروں میں سے ایک کو مار گرایا ہے،

ٹرمپ نے کہا کہ ہیلی کاپٹر آبنائے ہرمز کے اوپر گشت کے دوران مار گرایا گیا، ہیلی کاپٹر میں 2 پائلٹ سوار تھے، دونوں محفوظ ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں

امریکی سینٹرل کمانڈ (CENTCOM) کے مطابق حادثہ معمول کی گشت کے دوران پیش آیا۔ ہیلی کاپٹر میں سوار دو اہلکاروں کو فوری ریسکیو آپریشن کے ذریعے تقریباً دو گھنٹے کے اندر بحفاظت سمندر سے نکال لیا گیا۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ دونوں اہلکاروں کی حالت مستحکم ہے اور انہیں ضروری طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے، تاہم حادثے کے بعد ہیلی کاپٹر سمندر میں ڈوب گیا۔

امریکی فوج کے مطابق حادثے کی اصل وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی۔ تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے تاکہ یہ تعین کیا جا سکے کہ حادثہ تکنیکی خرابی، موسمی حالات یا کسی اور سبب کے باعث پیش آیا۔

دریں اثنا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو میں تصدیق کی کہ حادثے کا شکار دونوں اہلکار محفوظ ہیں اور ان کی حالت تشویشناک نہیں۔

 

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.