The news is by your side.

نئی دہلی میں اسرائیلی سفارت خانہ کے باہر دھماکہ

دہلی کے علاقے چناکیاپوری میں واقع اسرائیل کے سفارت خانے کے باہر بم دھماکہ ہوا

0

نئی دہلی(یو این آئی) : بھارت کے دارلحکومت نئی دہلی میں اسرائیلی سفارت خانے کے باہر بم دھماکہ تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی،

انڈین ذرائع ابلاغ کے مطابق منگل کی شام کو دارالحکومت دہلی کے علاقے چناکیاپوری میں واقع اسرائیل کے سفارت خانے کے باہر بم دھماکہ ہوا ہے۔

پولیس کے اعلی حکام جائے وقوعہ پر پہنچے اور واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں.

دہلی فائر سروس کے ڈائریکٹر اتول گنج نے بتایا کہ جائے وقوعہ سے فی الحال کچھ نہیں ملا۔

اسرائیل کے سفارت خانے کے ایک ترجمان نے تصدیق کی کہ ایمبیسی کے باہر زور دار دھماکے کی آواز سنائی دی گئی.

خبر رساں ادارے روئٹرز نے اسرائیل کے وزیرخارجہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ نئی دہلی میں سفارت خانے کے باہر زور دار دھماکہ ہوا ہے۔
وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ دھماکے میں سفارت خانے کا تمام عملہ محفوظ رہا۔

دھماکہ کی جگہ کے قریب سینٹرل ہندی ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے سیکورٹی گارڈ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے سب کچھ اپنی آنکھوں سے دیکھا ہے۔ گارڈ تیجو چھیتری نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ ’’اس نے دھماکے کی آواز سنی تھی اور دھواں اٹھتا بھی دیکھا۔ اس نے ایک زوردار دھماکے کی آواز سنی اور باہر آکر دیکھا تو کچھ بھی نہیں تھا۔ دھواں اٹھتا بھی دیکھا۔ دھماکے کی آواز اسرائیلی سفارت خانے تک پہنچی‘‘۔

اس دھماکے کے نتیجے میں غیر ملکی سفارت خانوں کی سکیورٹی کے حوالے سے بھارتی حکومت کی کارکردگی کی قلعی کھل گئی جبکہ بھارت میں متعین غیر ملکی سفارت خانے اپنے آپ کو غیر محفوظ سمجھنے لگے ۔
Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.