The news is by your side.

ایران کے بحرین اور کویت پر حملے ۔ ایک شخص جاں بحق، 63 افراد زخمی،

ایمرجنسی نافذ، پروازیں معطل کر دی گئیں۔ فضائی دفاعی نظام نے دشمن کے میزائل اور ڈرونز کو کامیابی سے فضا میں تباہ کیا،کویتی وزارت خارجہ اور وزارت دفاع۔

0
ڈرونز اور میزائل حملوں کے بعد کویت انٹرنیشنل ایئرپورٹ، اہم تنصیبات اور سفارتی مشنز کو نقصان پہنچا، حملوں میں ایک شخص جاں بحق، 63 افراد زخمی ہوئے،
ایمرجنسی نافذ، پروازیں معطل کر دی گئیں۔کویتی وزارت خارجہ اور وزارت دفاع کے مطابق فضائی دفاعی نظام نے دشمن کے میزائل اور ڈرونز کو کامیابی سے فضا میں تباہ کیا۔
امریکی سینٹ کام نے دعویٰ کیا کہ ایران نے ایک بار پھر شہری تنصیبات کو نشانہ بنایا، ایرانی بیلسٹک میزائل اور ڈرون حملے ناکام بنائے۔
بتایا گیا کہ ایران نے ہمسایہ ممالک کی طرف بیلسٹک میزائل داغے جو اہداف پر نہیں لگے،
بحرین اور بحری جہازوں پر داغے گئے ایرانی ڈرون اور میزائل ناکام بنا دیئے گئے۔
امریکی سینٹ کام کے مطابق بحرین میں ففتھ فلیٹ ہیڈ کوارٹرز اور ایئر بیس کو نشانہ بنانے کا دعویٰ غلط ہے۔
دوسری جانب امریکی فورسز نے بوٹسوانا کے پرچم بردار آئل ٹینکر کو ناکارہ بنا دیا، آئل ٹینکر ایرانی جزیرے خارگ کی جانب جا رہا تھا۔
دوسری جانب ایرانی پاسداران انقلاب کے ترجمان  کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ ایران نے کویت کے ہوائی اڈے پر حملہ نہیں کیا۔
ادھر ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایک ٹی وی انٹرویو میں کہا کہ اسرائیل نے بیروت پر حملہ کیا تو ایران فیصلہ کن جواب دے گا،
انھوں نے کہا کہ امریکہ اور ایران کے رابطے ٹوٹے نہیں،دونون ملک تجاویز کے ڈرافٹ کے متن کا جائزہ لے رہے ہیں،
مذاکرات میں فی الحال کوئی پیشرفت نہیں ہو رہی،
Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.