The news is by your side.

انڈر 18 ہاکی ایشیا کپ 2026،پاکستان نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

گروپ مرحلے کے ایک اہم اور دلچسپ میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کو 2 کے مقابلے میں 5 گول سے شکست دے کر ایونٹ میں اپنی برتری برقرار رکھی۔

0

گروپ مرحلے کے ایک اہم اور دلچسپ میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کو 2 کے مقابلے میں 5 گول سے شکست دے کر ایونٹ

میں اپنی برتری برقرار رکھی۔

کاکامیگاہارا میں کھیلے گئے ہاکی میچ میں پاکستانی کھلاڑیوں نے آغاز ہی سے جارحانہ کھیل پیش کیا، پاکستان کی جانب

سے عبداللہ نے دو گول سکور کیے جبکہ عدیل، آسام اور محمد یحیی نے ایک، ایک گول کر کے ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا

کیا۔

بنگلادیش کی طرف سے تیرک اسلام اور منا اسلام نے ایک، ایک گول سکور کیا۔ پاکستان کے محمد یحیی کو شاندار کارکردگی

پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا، میچ کے دوران پاکستانی فارورڈز نے ملنے والے مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھایا جبکہ مڈفیلڈ اور

دفاعی کھلاڑیوں نے بھی عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے زیادہ تر وقت کھیل پر اپنی گرفت مضبوط رکھی۔

اس کامیابی کے بعد پاکستان نے نہ صرف سیمی فائنل میں جگہ بنالی بلکہ ٹائٹل کے مضبوط امیدوار کے طور پر بھی اپنے عزائم

واضح کر دیے ہیں، سیمی فائنل میں پاکستان کا مقابلہ روایتی حریف بھارت سے 5 جون کو ہوگا۔

 

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.