The news is by your side.

ایران نے ایٹمی ہتھیار نہ بنانے کی یقین دہانی کرا دی،معاہدے کے قریب، ٹرمپ کا انکشاف

اگر ایران کے ساتھ ایک اچھی ڈیل نہ ہوئی تو دوبارہ فوجی آپریشن کرنا پڑے گا، جو ہم چاہتے ہیں ایران سے حاصل کررہے ہیں، کسی جلدی میں نہیں، ورنہ اچھی ڈیل نہیں ہوگی، امریکی صدر۔

0

امریکی صدر نے یہ بھی کہا کہ امریکا اور ایران معاہدےکےبہت قریب ہیں، اگر ایران کے ساتھ ایک اچھی ڈیل نہ ہوئی تو دوبارہ فوجی آپریشن کرنا پڑے گا، جو ہم چاہتے ہیں وہ ایران سے حاصل کررہے ہیں، کسی جلدی میں نہیں، ورنہ اچھی ڈیل نہیں ہوگی، سارے پتے امریکا ہی کے پاس ہیں۔

صدرٹرمپ نے جمعہ کو آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کیا تھا مگر اب کہا کہ ڈیل پردستخط ہوتے ہی آبنائے ہرمز کھول دی جائےگی، ایران اس وقت بہت بری پوزیشن میں ہے، ایران کی فوج، نیوی اور فضائیہ کا مکمل صفایا کیا جاچکا ہے۔

امریکی نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ وہ تنازع کے بجائے معاہدے کو ترجیح دیتے ہیں، کیونکہ کسی بھی سمجھوتے کے بعد آبنائے ہرمز کو فوری طور پر کھولا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی مذاکرات کار انتہائی سخت مؤقف رکھتے ہیں اور بات چیت میں وقت لگ رہا ہے تاہم واشنگٹن اس معاملے میں جلد بازی کے بجائے پائیدار نتائج چاہتا ہے، امریکا نے ایران کی عسکری قیادت اور دیگر اہم اہداف کو نشانہ بنایا لیکن ایرانی فوج کو مکمل طور پر تباہ کرنے سے گریز کیا گیا۔

ٹرمپ کے مطابق بعض سابق جنگوں سے یہ سبق ملا ہے کہ کسی ملک کے تمام ریاستی ڈھانچے کو ختم کر دینا طویل المدتی عدم استحکام کا باعث بنتا ہے، ماضی میں عراق میں ہونے والے تجربات کو مدنظر رکھتے ہوئے اس بار مختلف حکمت عملی اپنائی گئی تاکہ مستقبل میں خطے میں استحکام کی راہ ہموار کی جا سکے۔

 

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.