پاکستان آسٹریلیا ون ڈے سیزیز کا پہلا میچ ، مہمان ٹیم کو 5 وکٹوں سے شکست۔
نوجوان آل راؤنڈر عرفات منہاس کی تباہ کن باؤلنگ اور مایہ ناز بلے باز بابر اعظم کی ذمہ دارانہ بیٹنگ کی بدولت پاکستان نے 201 رنز کا مطلوبہ ہدف 42.3 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
راولپنڈی: راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان آسٹریلیا کے درمیان تین ون ڈے کرکٹ میچ سیریز کے پہلے میچ میں میزبان ٹیم
نے مہماں ٹیم کو باآسانی 5 وکٹوں سے شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی ہے۔
نوجوان آل راؤنڈر عرفات منہاس کی تباہ کن باؤلنگ اور مایہ ناز بلے باز بابر اعظم کی ذمہ دارانہ بیٹنگ کی بدولت پاکستان نے 201 رنز کا مطلوبہ
ہدف 42.3 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
میچ میں آسٹریلوی ٹیم ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستانی اسپنرز کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پوری ٹیم 44.1 اوورز میں
محض 200 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔
کینگروز کی جانب سے اوپنر میتھیو شارٹ نے 55 اور مڈل آرڈر بیٹر میٹ رینشا نے 61 رنز بنا کر کچھ مزاحمت دکھائی، تاہم ان کے علاوہ کوئی
بھی بلے باز زیادہ دیر پچ پر نہ ٹک سکا۔
مارنس لبوشین اور کیمرون گرین جیسے اسٹار بیٹرز کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین لوٹ گئے۔
پاکستان کی جانب سے نوجوان اسپنر عرفات منہاس نے تاریخی اسپیل کرتے ہوئے اپنے 10 اوورز میں صرف 32 رنز دے کر 5 اہم وکٹیں حاصل کیں
جبکہ ابرار احمد نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
شاندار آل راؤنڈر کااکردگی پر پاکستان کے عرفات منہاس کو مین آف دی میچ بھی قرار دیا گیا۔۔۔
ہدف کے تعاقب میں پاکستان کا آغاز بھی کچھ خاص نہ تھا اور اوپنر معاذ صداقت صرف 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے، لیکن اس کے بعد بابر اعظم اور وکٹ
کیپر بیٹر غازی غوری نے میچ کا پانسہ پلٹ دیا۔
بابر اعظم نے 94 گیندوں پر 69 رنز کی اننگز کھیلی، جس میں 4 چوکے اور 2 فلک شگاف چھکے شامل تھے۔
دوسری جانب غازی غوری نے ان کا بھرپور ساتھ دیا اور 92 گیندوں پر 65 رنز کی انتہائی قیمتی اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح کے قریب پہنچا دیا۔