The news is by your side.

بنگلا دیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں بھی پاکستان ٹیم کی ناقص پرفارمنس،

قومی ٹیم بنگلا دیشن کی پہلی اننگ کے سکور 278 کو عبور کرنے میں ناکام رہی،232 رنز پر ہی ڈھیر، دوسری اننگ میں بنگلا دیش کے 110 رنز پر تین کھلاڑی آوٹ،

0

 ڈھاکہ: پاکستان ٹیم بیٹنگ لائن کی بنگلا دیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھی ناقص پرفارمنس، پہلی اننگز میں 232 رنز پر ڈھیر،  بنگلادیش کو 46 رنز کی برتری ۔

سلہٹ میں کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز پاکستان ٹیم نے 21 رنز بغیر کسی نقصان کے ساتھ اپنے کھیل کا آغاز کیا مگر دونوں اوپنرز جلد ہی اپنی وکٹیں گنوا بیٹھے، اذان اویس 13 اور عبداللّٰہ فضل 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

پاکستان کی تیسری وکٹ 61 رنز پر گری جب کپتان شان مسعود21 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، اس کے بعد پاکستان کی چوتھی وکٹ 79 رنز پر گری، سعود شکیل 8 رن بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

قومی ٹیم کی پانچویں وکٹ 142 رنز پر گری جب بابر اعظم 68 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ جب اسکور کا مجموعہ 150 پر پہنچا تو پاکستان کی چھٹی وکٹ سلمان علی آغا کی صورت میں گری وہ 21 رنز بنا سکے۔

بنگلادیش کے خلاف پاکستان کی ساتویں وکٹ 174 رنز پر گری، محمد رضوان 13 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، قومی ٹیم کی آٹھویں وکٹ 184 رنز پر گری جب حسن علی 16 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی نویں وکٹ 207 رنز گری، آوٹ ہونے والے نویں کھلاڑی خرم شہزاد تھے جو 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے اور آخری وکٹ 232 رنز پر ساجد خان کی صورت میں گری، انہوں نے 28 گیندوں پر 38 رنز کی اننگز کھیلی۔

بنگلادیش کی جانب سے ناہید رانا اور تیج الاسلام نے 3، 3 جبکہ تسکین احمد اور مہدی حسن میراز نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

بنگلا دیشی ٹیم نے اپنی دوسری اننگ کا آغاز 46 رنز کی برتری کے ساتھ کیا اور کھیل کے اختتام تک اس کے 110 رنز پر 3 کھلاڑی آوٹ تھے،

پاکستانی ٹیم کی پہلی اننگ میں بیٹنگ پرفارمنس انتہائی مایوس کن تھی بابر اعظم کے علاوہ کوئی بھی دوسرا کھلاڑی طویل اننگ کھیلنے میں ناکام

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.