The news is by your side.

دوسرے ٹیسٹ کا پہلا دن بنگلا دیشی ٹیم 278 پر ڈھیر،

کھیل کے اختتام تک پاکستان ٹیم کے بغیر کسی نقصان پر 21 رنز، پاکستانی بالرز پہلی اننگ میں بنگلا دیشی ٹیم پر حاوی رہے۔

0

ڈھاکہ: بنگلہ دیش  کرکٹ ٹیم نے  دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز  پاکستان کے خلاف اپنی پہلی اننگز میں 278 رنز پر ڈھیر ہوگئی، جبکہ دن کے اختتام تک پاکستان نے بغیر کسی نقصان کے 21 رنز اسکور کر لیے۔

پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، جس کے بعد قومی بولرز نے عمدہ کارکردگی دکھاتے ہوئے میزبان ٹیم کو ابتدا ہی سے دباؤ میں رکھا۔

محمد عباس نے پہلے اوور میں وکٹ حاصل کر کے ٹیم کو شاندار آغاز فراہم کیا جبکہ انہوں نے 44 کے مجموعے پر دوسری کامیابی بھی اپنے نام کی۔ بعد ازاں خرم شہزاد نے 63 رنز پر تیسری وکٹ حاصل کی۔

پہلے سیشن کے اختتام تک بنگلہ دیش نے 3 کھلاڑیوں کے نقصان پر 101 رنز بنائے تھے۔ محمود الحسن جوئے بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے جبکہ تنزید حسین 26 اور مومن الحق 25 رنز اسکور کر سکے۔

دوسرے سیشن میں بھی پاکستانی بولرز نے نپی تلی بولنگ جاری رکھی اور بنگلہ دیشی بیٹرز کو زیادہ دیر کریز پر نہ ٹھہرنے دیا۔ چائے کے وقفے تک میزبان ٹیم کا اسکور 6 وکٹوں پر 168 رنز تھا۔

تیسرے اور آخری سیشن میں بنگلہ دیش کی باقی وکٹیں بھی گر گئیں اور پوری ٹیم 77 اوورز میں 278 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

پاکستان کی جانب سے خرم شہزاد نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، محمد عباس نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا جبکہ حسن علی نے 2 اور ساجد خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستانی اسکواڈ میں کپتان شان مسعود، اذان اویس، بابر اعظم، عبداللہ فضل، سعود شکیل، محمد رضوان، سلمان آغا، خرم شہزاد، ساجد خان،حسن علی اور محمد عباس شامل ہیں۔

واضح رہے کہ 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں بنگلہ دیش کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے کیونکہ پہلا میچ میزبان ٹیم نے جیتا تھا۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.