The news is by your side.

ائٹم سونگ بلی کے ذریعے انٹری، زندگی کے بہترین فیصلوں میں سے ایک، مہوش حیات

 مہوش حیات  نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں بتایا کہ بلی پر پرفارم کرنا میرے لیے نہایت دلچسپ لیکن چیلنجنگ تجربہ تھا،

0

کراچی:معروف اداکارہ  مہوش حیات نے انکشاف کیا ہے کہ فلمی دنیا میں ائٹم سونگ بلی کے ذریعے انٹری کرنا میری زندگی کے بہترین فیصلوں میں سے ایک تھا،

مہوش حیات  نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں بتایا کہ بلی پر پرفارم کرنا میرے لیے نہایت دلچسپ لیکن چیلنجنگ تجربہ تھا،

انہوں نے کہا کہ میں تھکی ہوئی بھی تھی جسم پر چوٹیں بھی تھیں اور کافی نروس بھی تھی لیکن جب سیٹ پر پہنچی اور پورا ماحول دیکھا تو حیران رہ گئی،

یہ ڈراموں سے فلموں کی طرف میرا بڑا اور گولڈ قدم تھا جو غلط بھی جا سکتا تھا مگر مجھے یقین تھا کہ میرا چہرہ فلموں کے لیے موضوع ہے،

اداکارہ کا کہنا ہے کہ ہدایت کاروں نے اس گانے کو اس انداز میں فلمایا کہ وہ فلم کا قدرتی حصہ محسوس ہوا جیسے کسی گینگسٹر پارٹی کا سین ہو،

مہوش حیات ہمیشہ اپنے بولڈ بیانات، اداکاری، ویڈیوز اور تصاویر کی وجہ سے خبروں میں“اِن”رہتی ہیں۔

معروف پاکستانی اداکارہ مہوش حیات اب تک بہت سی فلموں میں اداکاری کے جوہر دیکھا چکی ہیں جن میں پنجاب نہیں جاؤں گی، جوانی پھر نہیں آنی، لوڈویڈنگ ،چھلاوا، ایکٹر ان لو سمیت دیگر فلمیں شامل ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.