The news is by your side.

ذوالحج 1447ھ کے چاند کی رویت، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 17 مئی کو طلب

اجلاس پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ کراچی میں طلب کیا گیا ہے، جس کی صدارت چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد کریں گے۔

0

ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق اجلاس پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ کراچی میں طلب کیا گیا ہے، جس کی صدارت چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد کریں گے۔

زونل اور ڈسٹرکٹ رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس بھی اسی شام اپنے متعلقہ ہیڈ کواٹرز میں منعقد ہوں گے۔

ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق چاند کی رویت کا حتمی اعلان چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ذوالحج 1447 ہجری کے چاند کی متوقع رویت سے متعلق پاکستان سپیس اینڈ اپر ایٹماسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) کی جانب سے پیش گوئی کی گئی تھی۔

سپارکو کے مطابق ذوالحج 1447 ہجری کا نیا چاند 17 مئی 2026 کو رات 1 بجکر 1 منٹ پر پیدا ہونے کی توقع ہے، غروب آفتاب کے وقت نئے چاند کی عمر تقریباً 18 گھنٹے 30 منٹ ہوگی، پاکستان کے ساحلی علاقوں میں غروب آفتاب اور غروب ماہتاب کے درمیان تقریباً 60 منٹ کا وقفہ متوقع ہے۔

بتایا گیا کہ ان فلکیاتی اعداد و شمار کی بنیاد پر 17 مئی 2026 کی شام ذوالحج کا چاند نظر آنے کے امکانات موافق تصور کئے جا رہے ہیں، بشرطیکہ موسم صاف ہو اور افق کے قریب حد نگاہ بہتر ہو۔

سپارکو کے مطابق یکم ذوالحج 1447 ہجری بروز پیر 18 مئی 2026 متوقع ہے،

سپارکو نے امکان ظاہر کیا ہے کہ عیدالاضحیٰ 27 مئی کو ہوگی، ذوالحج کے چاند کی رویت اور نئے اسلامی مہینے کے آغاز کے بارے میں حتمی فیصلہ پاکستان کی مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.